Chhurwa do humein gham se yehi waqt e karam hai
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Fatema (s.a) recited by Mir Hasan Mir
چھڑوا دو ہمیں غم سے یہی وقت کرم ہے
یا فاطمہ زہرا تمہیں بچوں کی قسم ہے
ہر رنج و بلا دور رہے ہے یہی فریاد
شبیر کے ماتم کے لیے وہ رہے آباد
عباس علمدار کا جس گھر پہ علم ہے
اولاد کی نعمت سے ہیں محروم جو مائیں
بے شیر کے جھولے پہ وہ کرتی ہیں دعائیں
امید کرم آپ کا ہی باب کرم ہے
سجاد کے صدقے اسے آزاد کرا دیں
صغری کے تصدق اسے اپنوں سے ملا دیں
مومن جو کوئی قید میں بے جرم وستم ہے
رضوان و ملائک ہیں پلے آپ کے در سے
کیوں بندہ مومن بھلا پھر رزق کو ترسے
حاتم کا نہیں یہ تو در شاہ امم ہے
خوشیوں کی طلب آپ سے کی ہے نہ کریں گے
ہم آپ کی مرضی پہ رضا مند رہیں گے
درکار ہمیں آپ سے شبیر کا غم ہے
دینا ہے مجھے آپ کو شبیر کا پرسہ
بی بی مجھے جلدی سے بلا لیجیے مدینہ
سانسیں یہ بتاتی ہیں کہ اب وقت بھی کم ہے
اے کفو علی جلد انہیں کفو عطا کر
عرصے سے ہیں بیٹھی ہوئی کچھ بیٹیاں گھر پر
اس بات کا ماں باپ کو ہر وقت الم ہے
ہے میری دعا آپ سے اے ملکہ جنت
سر اپنا اٹھا کر وہ چلے تابہ قیامت
جس جس کی جبیں آپ کی دہلیز پہ خم ہے
یہ کہتے ہیں بیمار کہ منبر سے دعا دو
تم ذاکر سرور ہو شفاء ہم کو دلا دو
بی بی تیرے ہاتھوں میں تکلم کا بھرم ہے
مہدی سے لحد آپ کی دیکھی نہیں جاتی
اب پردہ غیبت سے انہیں بھیج دو بی بی
یہ میری دعاؤں میں دعا سب سے اہم ہے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.