Aye Meri Masoom Shehzadi Janab e Syeda
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Fatema (s.a) recited by Raza Abbas Zaidi
اے میری معصوم شہزادی جناب سیدہ
کیجئے مشکل کشائی وقت مشکل ہے پڑا
آپ کے بچوں کے زائر ہیں کرم کر دیجئے
اٹھ رہی ہیں انگلیاں بی بی بھرم رکھ لیجئے
ہیں شفاء خانے ہمارے مشہد و کرب و بلا
دل بہت بے چین ہے حالات حاضر دیکھ کر
مسکراتی زندگی کو کھا گئی کس کی نظر
دور سب کو کر دیا یہ آ گئی کیسی وبا
ہے طواف خانہ کعبہ کا رک جانا عجب
یہ نشانی ہے امام عصر نے آنا ہے اب
دیکھتا ہے خانہ کعبہ بھی انکا راستہ
کیسے روکے گی عزاداری سے یہ دنیا ہمیں
آپ نے فرش عزا کے واسطے مانگا ہمیں
ہے یقیں جاری رہے گا یہ عزا کا سلسلہ
آپ کی تربت پہ نہ آنے کا ہے پہلے ہی غم
اب اگر کرب و بلا سے بھی ہوئے محروم ہم
مر ہی جائیں گے اگر یہ سلسلہ بھی رک گیا
خوف ہے پھیلا ہوا اب دیکھتا ہوں میں جہاں
المدد یا سیدہ ہوں دور سب بیماریاں
آپ کو ہے واسطہ صغری کا اور سجاد کا
ہو ظہور حجت پروردگار دو جہاں
ان کے آتے ہی پلٹ آئیں گی سب خوشحالیاں
ہاتھ پھیلائے دعا کرتے ہیں ذیشان و رضا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.