Jis ke din raat kate qaid ke andhere mein
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Kazim (a.s) recited by Ravi Road Party
جس کے دن رات کٹے قید کے اندھیرے میں پرسہ دینے اسے زہرا بھی تو آئی ہو گی
شہر لاہور میں رقیہ بھی بین کرتی ہو گی اور زینب بھی بلائی ہو گی
زہر انگوروں میں جب بھر کے دیا ایک ظالم نے میرے مولا کو
موسی کاظم کے پاک سینے میں زہر ہارونی نے ہائے کیا آگ لگائی ہو گی
مولا اعجاز امامت سے جب چند لمحے بھی گھر گئے ہوں گے
بیٹیاں رو کے پوچھتی ہوں گی قید ظالم سے تیری کب تلک بابا رہائی ہو گی
شام سے آئی سکینہ اجڑی اپنے بابا کو بھی جو رو نہ سکی
جس کے پیروں میں آبلے ہوں گے اور وہ روتی ہو گی شامیوں کی جو ستائی ہو گی
کس نے زنجیر اتارے تیرے رسم سجاد نبھانے والے
کوئی اپنا تو تیرے پاس نہ تھا اور میت تیری مزدوروں نے اٹھائی ہو گی
پسر صادق نے مدینہ جا کے اپنے نانا کے پاک روضے پہ
زخمی پاؤں دکھا کے نانا کو ساتھ میں مولا نے قید کی یاد بتائی ہو گی
قیدی امام کے جنازے کو اپنی نظریں جھکا کے پرسہ دو
دے کے کاندھا تابوت کو اختر آج جو روئے گا اس کی محشر میں رسائی ہو گی
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.