Deti hai zanjeer gawahi kis ka hai taboot utha
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Kazim (a.s) recited by Rizwan Zaidi
دیتی ہے زنجیر گواہی کس کا ہے تابوت اٹھا
چودہ سال کے بعد ہوا ہے زنداں سے مظلوم رہا
کڑیوں میں پابند جنازہ لے کے ہیں مزدور چلے
کرنے لگی ہے آپ غریبی ماتم موسی کاظم کا
ہائے بعد شہادت کے بھی پشت نہ سیدھی ہوتی تھی
چودہ سال رکوع میں رہ کر مولا کا یہ حال ہوا
دیکھ کے حالت بیوہ ماں کی بیٹیاں ہیں بے حال ہوئیں
سر میں خاک یتیمی لے کر روتا ہے مظلوم رضا
انگوروں میں زہر کھلا کر مارا ہے پردیسی کو
فی القربی کا آل نبی کو امت نے یہ اجر دیا
جو تھا ساتواں رکن امامت ڈھایا ظالم لوگوں نے
گلیوں میں بغداد کی رو کر دیتا ہے جبریل صدا
کلمہ گو بتلاؤ کیا یہ پاک نبی کا خون نہیں
بے وارث بغداد کے پل پر جس کا ہے تابوت پڑا
کر کے رقم مولا کے مصائب روتا ہے جواد قلم
کاظم کا ہے سوگ مناتی کر کے ماتم آپ قضا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.