Kazim ki musibat pe yun taqdeer roye gi
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Kazim (a.s) recited by Syed Ali Mehdi, Syed Murtaza Mehdi
کاظم کی مصیبت پہ یوں تقدیر روئے گی
زندان ستم روئے گا زنجیر روئے گی
اک اور غم یہ لگ گیا زہرا کے چمن کو
زنجیر ستم کھا گئی کاظم کے بدن کو
تاحشر قید خانے کی تفسیر روئے گی
یہ کونسی مستور ہے تربت سے نکل کر
فریاد و بکا کرتی ہے بغداد کے پل پر
اک بے وطن پہ چادر تطہیر روئے گی
کاظم کی غریبی پہ دہائی ہے دہائی
جس کو نہ ملی قید سے مر کر بھی رہائی
اس بیکسی پہ دختر شبیر روئے گی
یہ کس کا جنازہ ہے سبھی خاک بسر ہیں
کاظم ہے ان کا نام یہ زہرا کے پسر ہیں
ہے سبز جسم زہر کی تاثیر روئے گی
بابا کے بعد سب کے مصائب عظیم ہیں
مولا رضا نے کہہ دیا اب ہم یتیم ہیں
معصومہ فاطمہ کی ہے تصویر روئے گی
زنداں میں شام و کوفہ کا آتا رہا خیال
نام حسین روئے کیا ذکر ذوالجلال
غربت پہ سینہ پیٹ کے تکبیر روئے گی
رو کر علی مہدی نے نوحے کو جب پڑھا
زہرا کو یاد مولا کا زندان آ گیا
نوحہ کناں قلم ہے تو تحریر روئے گی
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.