Zere Khanjar Jab Ada Sajda Kiya Shabbir Ne
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Hussain (a.s) recited by Hasan Sadiq
شہ کربلا سجدہ کیا سر دے دیا اف نہ کیا
زیر خنجر جب ادا سجدہ کیا شبیر نے
دی صدائے مرحبا قرآن کی تفسیر نے
نوک نیزہ پر تلاوت کر چکے شبیر جب
زندگی پائی دوبارہ نعرہ تکبیر نے
کربلا کا معرکہ شبیر نے سر کر لیا
شام کو سر کر لیا شبیر کی ہمشیر نے
ایک بیٹا تھا حسن کا ہو گیا شاہ پر فدا
کر دیئے دو لال قرباں زینب دلگیر نے
بے زبانی میں علی اصغر ہوئے محوے کلام
بولنا سیکھا ہو جیسے حیدری تصویر نے
شام کے دربار میں عابد نے جب خطبہ دیا
پاؤں چومے عابد بیمار کے زنجیر نے
پھینک کر تیر تبسم اشقیاء کی فوج پر
کربلا کی جنگ جیتی اصغر بے شیر نے
حشر میں ریحان سورج جب سوا نیزے پہ تھا
لے لیا سائے میں مجھ کو چادر تطہیر نے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.