Ashoor ka manzar
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Ashoor recited by Tableegh e Imamia
عاشور کا منظر ہے اور زینب
کفار کا لشکر ہے اور زینب
عاشور کا منظر ہے اور زینب
اسباب لُٹ چُکا ہے خیمے بھی جل چُکے ہیں
اور ظُلم و ستم کی سورج آہوں میں ڈھل چُکے ہیں
اک لاشہءِ بے سر ہے اور زینب
کفار کا لشکر ہے ۔۔۔
عاشور کا منظر ہے ۔۔۔
بھائی کی لاش رن میں عُریاں پڑی ہوئی ہے
اور ہمشیر سر برہنہ بے آسرا کھڑی ہے
اب سوگ کی چادر ہے اور زینب
کفار کا لشکر ہے ۔۔۔
عاشور کا منظر ہے ۔۔۔
نانا کی قبر چُھوٹی ہائے وطن بھی چُھوٹا
وہ گھر جو فاطمہ کا کل تک بسا ہوا تھا
اُجڑا ہوا وہ گھر ہے اور زینب
کفار کا لشکر ہے ۔۔۔
عاشور کا منظر ہے ۔۔۔
قاسم کی لاش دیکھی اکبر کی لاش دیکھی
اور عباسِ باوفا کی اصغر کی لاش دیکھی
اب لاشِ برادر ہے اور زینب
کفار کا لشکر ہے ۔۔۔
عاشور کا منظر ہے ۔۔۔
شُعلے بھڑک رہے ہیں گُل زارِ پنجتن میں
اہلِ حرم کے بازو باندھے ہیں اک رسن میں
اسلام کا لشکر ہے اور زینب
کفار کا لشکر ہے ۔۔۔
عاشور کا منظر ہے ۔۔۔
پھیلے ہوئے ہیں ہر سو ویرانیوں کے سائے
زینب کی ایک جاں ہے
کس کس کا غم اُٹھائے
بیمار ہے لنگر ہے اور زینب
کفار کا لشکر ہے ۔۔۔
عاشور کا منظر ہے ۔۔۔
کُوفے کی شاہزادی سر پر ردا نہیں ہے
یہ حال ہے کہ کوئی پہچانتا نہیں ہے
دربارِ ستمگر ہے اور زینب
کفار کا لشکر ہے ۔۔۔
عاشور کا منظر ہے ۔۔۔
نامحرموں کی نظریں پڑتی ہیں جب حرم پر
شرم و حیا سے زینب بے چین ہر قدم پر
ہر گام ایک نشتر ہے اور زینب
کفار کا لشکر ہے ۔۔۔
عاشور کا منظر ہے ۔۔۔
محشر خلوص دل سے کر ذکر پنجتن کا
لکھ اپنے آنسوؤں سے نوحہ شہ زمن کا
پھر تیرا مقدر ہے اور زینب
کفار کا لشکر ہے ۔۔۔
عاشور کا منظر ہے ۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.