Abbas Alam Tera Jo Log Uthayen Ge
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Abbas (a.s) recited by Hasan Sadiq
شکل علی غازی میرا قائم رہے اس کی وفا
عباس علم تیرا جو لوگ اٹھائیں گے
زہرا کی دعاؤں کے سائے میں وہ آئیں گے
تحریر ہے دریا پر غازی کی وفاداری
شبیر تیرے منکر کیا اس کو مٹائیں گے
ہے تجھ سے یہی وعدہ شبیر کی مجلس میں
عباس تیرے غم میں ہم خون بہائیں گے
بازو جو قلم ہو کر دریا پہ گرے تیرے
ہم حشر تلک ان کا اب سوگ منائیں گے
زینب کی تمنا ہے خواہش ہے سکینہ کی
ہر گھر پہ علم تیرا ہم لوگ سجائیں گے
خوش ہوگا میرا غازی سرور بھی دعا دیں گے
پانی پہ سکینہ کی ہم نذر دلائیں گے
ریحان بپا ہوگی مجلس جو قیامت میں
نوحہ یہ حسن صادق جنت میں سنائیں گے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.