Sughra ne khat likha hai kab aao ge Akbar
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Sughra (s.a) recited by Hasan Sadiq
صغری نے خط لکھا ہے کب آؤ گے اکبر
جان آگئی لبوں پر کب آؤ گے اکبر
اب تو دیا جلانے کی طاقت نہیں رہی
یوں سمجھو اب تو جینے کی حسرت نہیں رہی
پردیس سے پلٹ کر کب آؤ گے اکبر
قبر نبی پہ جا کر منت ہے میں نے مانی
کنبے پہ میرے یا رب ہووے نہ بند پانی
در پہ کھڑی ہے خواہر کب آؤ گے اکبر
شادی اگر رچانا کرب و بلا میں جا کے
حق میرا مجھ کو دینا بھیا وطن میں آکے
دولہن کو اپنی لے کر کب آؤ گے اکبر
بھیا بہن کا میری دیکھو خیال رکھنا
جب مجھ کو یاد کر کے روئے میری سکینہ
لے کر اسے میرے گھر کب آؤ گے اکبر
چھ ماہ کے ہو گئے ہیں خط بھی نہ تم نے لکھا
کس حال میں ہے صغری یہ بھی نہ تم نے پوچھا
کہتا ہے قلب مضطر کب آؤ گے اکبر
ریحان ایک دن یہ کیسی خبر تھی آئی
ہمشکل مصطفی نے سینے پہ برچھی کھائی
آیا ہے پھر لبوں پر کب آؤ گے اکبر
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.