Muslim Ke Dono Laal Nawasay Ali Ke Hain
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Farzandane Muslim recited by Sajjad - Mesum Zaidi
مسلم کے دونوں لعل نواسے علی کے ہیں
یہ دونوں شاہزادے ہیں خلقت کا اک کمال
فرزند ہیں یہ جس کے ہیں آپ اپنی وہ مثال
چہرے میں ان کے چہرہ حیدر کے خدوخال
یوسف ہو ان کے سامنے یوسف کی کیا مجال
ہوں ان کے روبرو تو ستارے بھی ماند ہیں
مسلم کے چاند بھی بنی ہاشم کے چاند ہیں
عکس ابوتراب ہیں مسلم کے گلبدن
اسلام کا شباب ہیں مسلم کے گلبدن
ہر کفر کا جواب ہیں مسلم کے گلبدن
توحید کے گلاب ہیں مسلم کے گلبدن
حق کی حقیقتوں کا ہی مفہوم ہو گئے
دو انبیاء کے اسموں سے موسوم ہو گئے
یہ رنگ روپ کب کسی گل یا کلی کے ہیں
یہ نسل ہیں عقیل کی بیٹے ولی کے ہیں
شیروں کا جو محلہ ہے یہ اس گلی کے ہیں
عباس کے ہیں بھانجے نواسے علی کے ہیں
اسلام کی بقاء ہی تو ان کا جنون ہے
ان کی رگوں میں بھی ابوطالب کا خون ہے
دونوں کا حسن حسن رخ کردگار ہے
دونوں میں نور رب جلی جلوہ بار ہے
ہر ایک ان میں حسن کا آئینہ دار ہے
دونوں میں عکس چہرہ پروردگار ہے
کیسے بیاں ہوں زاویے ان کی جبین کے
یہ دونوں شاہزادے ہیں ام البنین کے
دونوں کمال قدرت رب مبین ہیں
دونوں دل حسین کے اندر مکین ہیں
سورج کو جن پہ رشک یہ وہ مہ جبین ہیں
دونوں ہی بھائی حسن سے بڑھ کر حسین ہیں
کرتے یہ حملے حیدر کرار کی طرح
لڑتے تو یہ بھی لڑتے علمدار کی طرح
ان سا کہیں کسی کا بھی جاہ و حشم نہیں
ان کے گھرانے جیسا کوئی محترم نہیں
ہے کون سا خدا کا جو ان پر کرم نہیں
شبر کو یہ اصغر و اکبر سے کم نہیں
دونوں سکون قلب پیمبر کا چین ہیں
چشم علی میں یہ بھی حسن اور حسین ہیں
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.