Maqtal Mein Dhoondti Hai Asghar Ko Sakina
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Ali Asghar (a.s) recited by Hasan Sadiq
مقتل میں ڈھونڈتی ہے اصغر کو سکینہ
جھولا بھی ملا خالی اصغر کا کہیں نہ
کیسے پیئوں میں پانی کہ پانی میں بھی تم ہو
تمہیں ڈھونڈوں کیسے اصغر کہاں ریت میں گم ہو
تم سے بچھڑ کے بھیا نہیں بہن کو جینا
چھوٹی سی قبر دیکھی معصومہ نے جس دم
بانہوں میں اسے لے کر کرنے لگی ماتم
خالی قبر پڑی تھی اور گم تھا نگینہ
خون جگر سے لکھوں وہ زور قلم دو
جز غم علی اصغر کے کوئی اور نہ غم ہو
بڑھتا ہی رہے ہر دم اس غم کا خزینہ
پلکوں پہ در غم کو تم لوگو سجاؤ
ماتم کو تم وسیلہ بخشش کا بناؤ
ہے مثل کشتیء نوح پنجتن کا سفینہ
جس طرح ظالموں نے نیزے میں پرویا
یہ دیکھ روئی دھرتی عنبر بھی تھا رویا
خورشید کو پھر بھولا منظر وہ کبھی نہ
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.