Ashoor ki sehar hai Akbar ki azaan hai
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Ali Akbar (a.s) recited by Hasan Sadiq
عاشور کی سحر ہے اکبر کی اذاں ہے
شبیر کے لشکر میں اک شور فغاں ہے
صف بستہ غازی ہیں مولا کی امانت میں
انصار شہ دیں ہیں مصروف عبادت میں
سجدے میں دعا کرتی اکبر تیری ماں ہے
کیا سوگ کا عالم تھا شبیر کے لشکر میں
ماں کہتی تھی لاؤں گی اکبر کی دلہن گھر میں
معلوم نہ تھا ان کی قسمت میں سناں ہے
آواز اذاں پہنچی جس وقت مدینے میں
صغری نے کہا کوئی حسرت نہیں سینے میں
مجھے اتنا یہ بتا دے بھائی تو کہاں ہے
دم توڑتے اکبر نے بابا سے کہا رو کر
صغری کو بتا دینا سہرا نہ بندھا سر پر
برچھی ہے کلیجے میں اور خشک زباں ہے
زینب کے یہ نالے تھے لاش علی اکبر پر
اٹھارہ برس میں نے پالا تھا تجھے اکبر
میں دھوپ میں بیٹھی ہوں اور اشک رواں ہے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.