Zainab Ke Saath Fizza
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Fizza (s.a) recited by Hasan Sadiq
زینب کے ساتھ فضہ ہائے شام جا رہی ہے
ہر گام پر ضعیفہ صدمے اٹھا رہی ہے
ہو شام ہو یا کوفہ غازی کے بعد فضہ
زہرا کی بیٹیوں کا پردہ بنا رہی ہے
اس دن کے واسطے ہی مانگی تھی زندگانی
یوں کہہ کے تازیانے مظلومہ کھا رہی ہے
چھوڑا نہ ظلم سہہ کر زینب کا ساتھ اس نے
زہرا سے جو کیا تھا وعدہ نبھا رہی ہے
بازار شام کا ہے زینب کا سر کھلا ہے
سر کو جھکائے فضہ آنسو بہا رہی ہے
کاندھے پہ کل اسی کے زہرا کا تھا جنازہ
سنگ آج قید ہو کے زینب کے جا رہی ہے
جواد اشک خوں کے سجاد کیوں نہ روئے
ملک وفا کی ملکہ دنیا سے جا رہی ہے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.