Marjaye Gi Sughra
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Sughra (s.a) recited by Hasan Sadiq
جب رات کو گھر میں نہ تمہیں پائے گی صغری
دیواروں سے سر دیکھنا ٹکرائے گی صغری
بابا مجھے اب تم سے شکایت نہیں کوئی
رو رو کے یہیں جاں سے گزر جائے گی صغری
آواز اذاں کان میں جب آئے گی بابا
تنہائی میں بھائی کو کہاں پائے گی صغری
تم گھر سے گئے جب سے میرا حال نہ پوچھا
تم خود ہی کہو کس طرح جی پائے گی صغری
ویران نظر آئے گا جب آپ کا حجرہ
آنکھوں سے لہو قلب کا برسائے گی صغری
ریحان مگر کون یہ صغری کو بتائے
جب ایسی مدینے میں خبر پائے گی صغری
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.