Maqtal mein kho gayi hai Akbar ki jawani
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Ali Akbar (a.s) recited by Hasan Sadiq
مقتل میں کھوگئی ہے اکبر کی جوانی
سوئی ہے سناں کھا کے پیمبر کی نشانی
صغری کو مدینے میں عجب خواب یہ آیا
لٹتے ہوئے دیکھی ہے برادر کی جوانی
ٹکڑے علی اکبر کے کلیجے کے جو دیکھے
یاد آگئی پھر موت کو شبر کی جوانی
اٹھارہ برس کا تھا دن بیاہ کے آئے
تر خوں میں مگر ہوگئی اکبر کی جوانی
ریحان شہ والا کا دامن ہوا خالی
بچپن رہا اصغر کا نہ اکبر کی جوانی
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.