Khuda Ka Ban Gaya Hota
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on General recited by Sarwar Karbalai
اگر بندے تو سچ مچ میں خدا کا بن گیا ہوتا
تو راضی پھر زمانے میں تجھی سے مصطفی ہوتا
بتوں کو کاش تو توڑے خدا سے ناتا گر جوڑے
تجھے بھی خلد میں بندے خدا نے گھر دیا ہوتا
لگاتا دل نہ دنیا میں کہے گا قبر میں مردہ
کبھی روزہ رکھا ہوتا کبھی سجدہ کیا ہوتا
شفاعت کرنے امت کی جو آئیں گے تو بولو گے
میرا بھی رہنما جگ میں محمد مصطفی ہوتا
حسن کا دیکھ کر چہرہ تو بولا حضرت یوسف
حسن کی طرح سے میں بھی زمانے میں حسیں ہوتا
میں دیکھوں روضہء سرور یہی خواہش ہے آصف کی
شرف دنیا میں گر مولا مجھے بھی مل گیا ہوتا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.