Pidar ke lehje mein guftar karne aaye hain
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Zainab (s.a) recited by Mukhtar Hussain Fatehpuri
پدر کے لہجے میں گفتار کرنے آئے ہیں
بلند لفظوں کا معیار کرنے آئے ہیں
جو کر رہے ہیں سیاست حسینیت کے خلاف
ہم ایسے ذہنوں کو بیمار کرنے آئے ہیں
جو میرے بھائی نے کھینچی تھی رن میں نیزے سے
اسی لکیر کو دیوار کرنے آئے ہیں
خدا گواہ پئے انتقام خون حسین
ہم اک اسیر کو مختار کرنے آئے ہیں
ہے جن میں بیٹھا ہوا چھپ کے شام کا مرحب
ہم ان فصیلوں کو مسمار کرنے آئے ہیں
بچا سکو تو بچا لو یہ شہ رگیں اپنی
ہم آج خطبوں سے پیکار کرنے آئے ہیں
یزید تجھ کو یہ شاید ابھی نہیں معلوم
کہ ہم تجھے ہی گرفتار کرنے آئے ہیں
تھا ایسا لہجہ کے کوفہ سمجھ رہا تھا بلال
خطاب حیدر کرار کرنے آئے ہیں
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.