Aye Khadija ho gayi tauqeer sari aap ki
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Khadija (s.a)
اے خدیجہ ہو گئی توقیر ساری آپ کی
آئی جب گھر میں محمد کے سواری آپ کی
زیر بار اسلام ہے زربار ہے دین رسول
خرچ اس پر ہو گئی دولت جو ساری آپ کی
کر دیا دین خدا پر آپ نے سب کچھ نثار
زینت اسلام ہے جو جاں نثاری آپ کی
پہلی صف میں آپ نے کی ہے ادا پہلی نماز
اولیت کی سند طاعت گزاری آپ کی
سلسبیل و کوثر و تسنیم کی مالک ہیں آپ
سود مند اتنی ہوئی سرمایہ کاری آپ کی
آپ نے دی ہے نبی کو نسل سادات کرام
سورہء کوثر کا مرکز ہے دلاری آپ کی
چار دن میں آپ کی رحلت، ابوطالب کی موت
ہائے شفقت ان کی اور خدمت گزاری آپ کی
یہ جو عام الحزن ٹھہرا آپ کی رحلت کا سال
یوں نبی کے کام آئی غمگساری آپ کی
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.