Hukm e Shabbir se jo zabt ki deewar hua
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Abbas (a.s) recited by Hasan Sadiq
حکم شبیر سے جو ضبط کی دیوار ہوا
شکل حیدر میں وہی حیدر کرار ہوا
میرا عباس علمدار ہے ایسا غازی
نام سے حرف وفا جس کے وفادار ہوا
مشک پہچان علم جان سکینہ دل ہے
مل کے ان چیزوں سے پیکر تیرا تیار ہوا
قافلہ آل محمد کا چلا جب گھر سے
تو علمدار ہوا قافلہ سالار ہوا
ہوگئے ہاتھ قلم مشک بچانے کے لیے
تیرے جیسا نہ زمانے میں وفادار ہوا
جب تلک بازو رہے مشک پہ آنچ آئی نہیں
کٹ گئے ہاتھ تو مشکیزہ پہ تب وار ہوا
تیرے قدموں کی بدولت ہوئی مشہور فرات
پاؤں چھو کر جو تیرے پانی حیادار ہوا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.