Dekh Kar Hairan Khuda Hai Asghar Be Sheer Ko
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Ali Asghar (a.s) recited by Hasan Sadiq
دیکھ کر حیراں خدا ہے اصغر بے شیر کو
کر دیا دو لخت جس نے حرملا کے تیر کو
چڑھ کے نیزے پہ بچایا تو نے اصغر لاالہ
دین احمد پہ ہوا یوں تیر کھا کر تو فدا
مرحبا کہنا پڑا خود کاتب تقدیر کو
قید کی تنہائیاں اور اس پہ ظالم کے ستم
بھول جائے گی لعیں کو اور کانوں کے زخم
قبر بھولے گی نہ تیری ہائے کبھی ہمشیر کو
ساتھ جب بابا کے اصغر کو نہ پائے گی رباب
لے کے خالی گود کیسے شام جائے گی رباب
بس خیال آتا ہے مقتل میں یہی شبیر کو
جھولتا نیزے پہ جھولا نہ یہ بھولے گا جہاں
تابد روئیں گے اس کو یہ زمین و آسماں
کر گیا ناکام ظالم کی جو ہر تدبیر کو
دیکھ کر اصغر کا ہنسنا رو رہے تھے اشقیا
دیکھ اصغر کی شجاعت جھومتے تھے انبیا
سارے مل کر دیکھتے تھے دین کی تنویر کو
آ رہی خورشید ہے اب بھی صدائے کربلا
نہ چھپے گا اس کا خوں ہے جو بنائے لاالہ
لاکھ دنیا یہ چھپائے خون بے تقصیر کو
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.