Meray Khayal Ko Nisbat Hui Madinay Se
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Rasool Allah (s.a.w.w)
مرے خیال کو نسبت ہوئی مدینے سے
مہک گلاب کی آنے لگی پسینے سے
فراز عرش پہ لوح و قلم ہیں نور فشاں
لکھی ہے نعت نبی میں نے اس قرینے سے
نبی کی آل سے الفت نہیں تو مر جاؤ
تمہارا مرنا ہی بہتر ہے ایسے جینے سے
کھلے ہیں فیض و عطا کے تمام دروازے
بس ایک ساغر حب نبی کے پینے سے
اسی مہینے میں آئے ہیں رحمت عالم
سو رحمتوں کا سفر ہے اسی مہینے سے
سنا ہے آتش دوزخ میں ڈوب جاتا ہے
اتار دے جسے آل نبی سفینے سے
وہ نور جس کی نہیں تاب طور سینا کو
وہ نور ہم نے لگایا ہے اپنے سینے سے
ہم اقتدار نئی زندگی نچوڑیں گے
ولائے آل میں اب موت کے پسینے سے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.