Wo tu hai, wo main hoon
Noha Lyrics & Urdu Writeup
سینے میں جو اک درد سا ہوتا ہے وہ تو ہے
جو درد کی شدت سے بکھرتا ہے وہ میں ہوں
جو باغ کو شبنم سے بھگوتا ہے وہ تو ہے
جو گل کی طرح دھل کے نکھرتا ہے وہ میں ہوں
ہر شے میں جو آئینہ پروتا ہے وہ تو ہے
جو آئینہ خانوں میں سنورتا ہے وہ میں ہوں
جنگل کو جو خوشبو سے بھگوتا ہے وہ تو ہے
جنگل سے جو ہر شام گزرتا ہے وہ میں ہوں
داغوں کو میرے دل سے جو دھوتا ہے وہ تو ہے
داغوں کی تمنا میں جو مرتا ہے وہ میں ہوں
مجھ دل کو جو رنگوں میں ڈبوتا ہے وہ تو ہے
جو ڈوب کے رنگوں میں ابھرتا ہے وہ میں ہوں
مٹی میں جو دریا کو ڈبوتا ہے وہ تو ہے
مٹی سے جو قطرہ سا نتھرتا ہے وہ میں ہوں
مجھ خاک میں اک تخم جو بوتا ہے وہ تو ہے
سایہ سا سر دہر جو کرتا ہے وہ میں ہوں
جو تھا، وہ جو ہونا ہے، جو ہوتا ہے، وہ تو ہے
ہونے کے دکھوں سے جو گزرتا ہے وہ میں ہوں
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.