Karam Kar De Hum Par Hai Ramzan Malik
Noha Lyrics & Urdu Writeup on General recited by Ameer Hasan Aamir
کرم کر دے ہم پر ہے رمضان مالک
اے ماؤں سے زیادہ مہربان مالک
سکھا ہم کو حمد و ثنا کا قرینہ
ہے رمضاں بڑی برکتوں کا مہینہ
تو برسا دے رحمت کے باران مالک
سنا ہے کہ رحمت بڑی بے کراں ہے
سبھی روزہ داروں کا تو میزباں ہے
بنا لے ہمیں بھی تو مہمان مالک
تو ظاہر تو باطن تو حاضر تو ناظر
تو خالق تو رازق تو عالم تو غافر
تو حنان و منان برہان مالک
تیرا عبد جاہل گنہگار ہے یہ
مگر رحمتوں کا طلبگار ہے یہ
ہو لطف و کرم تیرا احسان مالک
مقدر میرا رشک افلاک کر دے
گناہوں سے دامن میرا پاک کر دے
سبھی کے دلوں میں ہے ارمان مالک
تیری یاد آئے تو رونا عبادت
ہے روزے کی حالت میں سونا عبادت
ہر اک سانس تسبیح سبحان مالک
بہت جلد اللہ تو مانتا ہے
ہر اک دل کی خواہش کو پہچانتا ہے
ہر اک درد کا تو ہی درمان مالک
یہ قرآن روزے نماز و وظیفے
دعا ہے یہ عامر کی مقبول کر لے
ہو عینی کی عقبی کا سامان مالک
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.