Midhat Syed Konain Ho Unwan e Kalam
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Rasool Allah (s.a.w.w)
مدحت سید کونین ہو عنوان کلام
منفرد جذب مودت سے ہو پھر شان کلام
علم کے شہر سے نسبت رہے قائم دائم
مجھ پہ ہو جائے اسی ربط سے احسان کلام
جب کروں مصحف ناطق کی ورق گردانی
روح کا ہدیہ صلوات بنے جان کلام
گھل رہیں ذوق ادب پر سبھی اسرار پنہاں
علم کے در سے سند بن رہے دیوان کلام
لفظ اس شان سے تزئین ہنر ہو جائیں
اہل فن سن کے ہوں گرویدہ عرفان کلام
مطلع نور ازل کی ہو جھلک لفظوں میں
سب مضامین عقیدت بنیں فیضان کلام
فکر مجہول کہیں سے نہ کوئی در آئے
ذوق ہو سوچ کی دہلیز پہ دربان کلام
میرے اظہار کو یا رب وہ توانائی دے
دل میں باقی نہ رہے کوئی بھی ارمان کلام
ہمہ تن گوش، سر بزم سخن، قدسی ہوں
ندرت نطق سے ممتاز رہے شان کلام
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.