Asalamalika ya syeda
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Ashoor recited by Raza Abbas Zaidi
سیدہ سیدہ سیدہ
یا طاہرہ راضیہ مرضیہ فاطمہ
شافیہ خیرالنسا ام ابیہا
سیدہ سیدہ سیدہ
السلام و علیک یا سیدہ
الوداع الوداع سیدہ الوداع
جو بھی انصار حسین ابنِ علی قتل ہوا
گر کے گھوڑے سے زمیں پر وہ یہی کہتا تھا
انت امی وا ابی من بہ فداے مولا
کہہ رہے تھے یہی مقتول جفا
السلام و علیک یا سیدہ
الوداع الوداع سیدہ الوداع
حر چلا جانب مقتل پےء نصرت جس دم
یوں لگا اٹھتے ہو جنت کی طرف اس کے قدم
جنگ کرتے ہوۓ جب نرغہء اعدا میں گھرا
زخم کھاتا رہا اور کہتا رہا
السلام و علیک یا سیدہ
الوداع الوداع سیدہ الوداع
ہاے عون و محمد مارے گےء
دونوں زینب کے مہ لقا سیدہ
رن میں جب عون و محمد کی سواری آی
ظلم کی کالی گھٹا ان کی سروں پر چھائی
خوش ہوے دونوں شہادت کی خبر ہے لای
دی صدا دونوں نے یہ قلب قضاء
السلام و علیک یا سیدہ
الوداع الوداع سیدہ الوداع
شاہ کا نورِ نظر لختِ جگر عکس نبی
لڑکے میدان میں اکبر نے سناں جب کھای
آ گیا منہ کو جگر قلب میں ٹوٹی برچھی
چپ زباں ہو گیء لاشہ بولا
السلام و علیک یا سیدہ
الوداع الوداع سیدہ الوداع
ہو کے بے بازو علمدار جری کہتا تھا
آ رہی ہے مجھے خوشبوے جنابِ زہرا
موت مہلت مجھے دے دے پےء رب کعبہ
آخری جملہ یہ کرنے دے اعدا
السلام و علیک یا سیدہ
الوداع الوداع سیدہ الوداع
دفعتاً جھولے سے اک ننھا مجاہد نکلا
قد میں چھوٹا تھا جگر حضرتِ عبّاس کا تھا
مثل عباس وہ میدان میں بے تیغ لڑا
مسکراتے ہوے اصغر نے کہا
السلام و علیک یا سیدہ
الوداع الوداع سیدہ الوداع
چکی پیس کے زہرا نے پالا جسے
وہ تو پیاسا جہاں سے گیا سیدہ
آخری سجدۂ آخر کی گھڑی آ پہنچی
زیں سے آے زمیں پر جو حسین ابنِ علی
شمر ملعون نے گردن پہ جو شمشیر رکھی
گر کے مولا کا لہو بول اٹھا
السلام و علیک یا سیدہ
الوداع الوداع سیدہ الوداع
کیوں نہ ریحان و رضا نظر کرے یہ کلام
وارث مجلسِ شبیر جو ہے اس کے نام
تا کہ خوش ہم سے ہو غیبت میں ہمارا وہ امام
رات دن ہے یہ وظیفہ جس کا
السلام و علیک یا سیدہ
الوداع الوداع سیدہ الوداع
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.