Shaam Chali Main Shaam Chali
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Zainab (s.a) recited by Hasan Sadiq
پردیس میں گھر لٹوا کے پر تیرا دین بچا کے میں شام چلی نانا
بے گور و کفن بھائی ہے میرا اسباب لٹا ہے گھر بھی جلا
سو تیر غموں کا کھا کے آنکھوں سے خون بہا کے میں شام چلی نانا
بھائی کا گلا کٹتے دیکھا قاسم کا بدن پامال ہوا
اکبر کا درد اٹھا کے ہاتھوں میں رسن بندھوا کے میں شام چلی نانا
غازی کے بعد میں غازی ہوں میں ناد علی دہراتی ہوں
خطبوں کی تیغ چلا کے غازی کا علم لہرا کے میں شام چلی نانا
رسی میں سکینہ کا ہے گلا سجاد پہن کر طوق چلا
لو شمر کے درے کھا کے میں صبر حسین دکھا کے میں شام چلی نانا
دو لال فدا بھائی پہ کیئے میں روئی نہیں دونوں کے لیے
آنکھوں میں اشک چھپا کے بھائی کا درد بچا کے میں شام چلی نانا
ریحان نبی زادی نے کہا اے کرب و بلا اے کرب و بلا
نانا سے کہوں گی جا کے میں آ گئی دین بچا کے میں شام چلی نانا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.