Shabbir to ne aise bhi dard o alam sahe
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Hussain (a.s) recited by Hasan Sadiq
شبیر تو نے ایسے بھی درد و الم سہے
جن کا دہر میں سامنا مرسل نہ کر سکے
مقتول تجھ سا دنیا میں گزرا نہیں کوئی
خود قتل کر کے جس کو ہیں قاتل بھی رو پڑے
زینب پہ بیکسی کی قیامت گزر گئی
عباس تیرے قاتل خیموں میں جب گھسے
کتنی غریب ہو گئی علی کی بہو رباب
سب ختم جس کے رشتے ہیں اک پل میں ہو گئے
زیارت میں میرے بارہویں ہادی کا ہے سلام
ان بیبیوں پہ جن کے تھے بالوں میں منہ چھپے
ان کی امیر دنیا میں کوئی نہیں مثال
راہ خدا میں جن کے ہیں نیزوں پہ سر چڑھے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.