Hakim e waqt agar sahib e eiman hota
Noha Lyrics & Urdu Writeup on General recited by Hasan Sadiq
حاکم وقت اگر صاحب ایماں ہوتا
گھر نبی زادی کا ایسے تو نہ ویراں ہوتا
دے کے سر سجدے میں دی شاہ نے سجدے کو بقا
ورنہ مسجود زمانے میں نہ یزداں ہوتا
بازوئے حضرت عباس نہ کٹتے بن میں
چپ ہی رہنے کا نہ گر بھائی کا فرماں ہوتا
سر کو مظلوم کٹاتے نہ اگر سجدے میں
نہ نمازیں نہ یہ روزے نہ یہ قرآں ہوتا
گھر کی دہلیز بھی اپنی نہ مکمل دیکھی
کاش زینب کے نصیبوں میں نہ زنداں ہوتا
یونہی دربار میں رہتی نہ کھڑی بنت علی
گر امیر ان میں صحیح کوئی مسلماں ہوتا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.