Dahar Mein Zainab Kubra Hai Ali Ki Beti
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Zainab (s.a) recited by Muhammad Raza Mangla
دہر میں زینب کبری ہے علی کی بیٹی
ثانیء فاطمہ زہرا ہے علی کی بیٹی
عزت احمد مختار ہے ماشاء اللہ
زینت حیدر کرار ہے ماشاء اللہ
ہو بہو فاطمی کردار ہے ماشاء اللہ
عکس حسنین و علمدار ہے ماشاء اللہ
سب فضائل کا صحیفہ ہے علی کی بیٹی
کربلا والے! محمد کے حسیں دلبر کو
دلبر و جان پیمبر کو علی اکبر کو
قاسم و عون و محمد کو علی اصغر کو
اس نے آغوش میں پالا ہے جری لشکر کو
مظہر وصف خدیجہ ہے علی کی بیٹی
ساتھ شبیر کا ہر لمحہ نبھایا زینب!
بن کے عباس زمانے کو دکھایا زینب!
تم نے سجاد کو شعلوں سے بچایا زینب!
خطبہ کرار کے لہجے میں سنایا زینب!
لاالہ کی مسیحا ہے علی کی بیٹی
مثل زہرا تو زمانے میں ہے سب سے اعلی!
ثانیء فاطمہ کوئی نہیں ثانی تیرا!
تو سخی بنت سخی تیری سخا سب سے جدا!
سارے عالم کے ہیں سلطان ترے در کے گدا!
تو شفاعت کا وسیلہ ہے علی کی بیٹی!
بنت حیدر ہے تو حسنین کی خواہر زینب!
جرات حضرت عباس کی مظہر زینب!
کوئی دنیا میں نہیں ہے ترا ہمسر زینب!
اب بھی ہے نسل یزیدی کو ترا ڈر زینب!
دبدبہ تیرا علی سا ہے علی کی بیٹی!
بانیء ماتم شبیر ہے بی بی زینب
اور رضا دین کی تقدیر ہے بی بی زینب
وارث چادر تطہیر ہے بی بی زینب
اے ارم! محور تحریر ہے بی بی زینب
اپنے اوصاف میں یکتا ہے علی کی بیٹی
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.