Zehr e Sitam Se Hogaye Mola Raza Shaheed
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Raza (a.s)
زہر ستم سے ہوگئے مولا رضا شہید
مشہد میں مومنوں کے ہوئے مقتدا شہید
اہل عزا یہ کہہ رہے ہیں سر کو پیٹ کر
مولا ہمارا، آقا ہمارا ہوا شہید
تربت کو چھوڑ کر چلی مشہد کو فاطمہ
کہتی ہیں رو کے ہوگیا بیٹا میرا شہید
فرمایا مصطفی نے کہ اک ارض طوس میں
ہوگا علی وہاں پہ میرا تیسرا شہید
مامون لعنتی بن ملجم کی شکل میں
مولا رضا کو زہر دغا سے کیا شہید
خواہر رضا کی جیتے جی بے جان ہوگئی
جب اس نے یہ سنا کہ برادر ہوا شہید
مولا تقی کے سر میں یتیمی کی خاک ہے
کہتے ہیں رو کے بابا میرا ہو گیا شہید
تیسویں ذی قعدہ کو غربت میں ہوگئے
ہے موسی ابن جعفر واحسرتا شہید
آل نبی پہ ظلم یہ دیکھو تو محتشم
امت نے یہ علی ہے کیا تیسرا شہید
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.