Yeh Chand Muharram Ka
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Chand Raat recited by Hasan Sadiq
صغری کو رلاتا ہے یہ چاند محرم کا
جب سامنے آتا ہے یہ چاند محرم کا
ہم صورت زہرا سے بھائی کے بچھڑنے کی
خاتون قیامت کے گھر بار اجڑنے کی
روداد سناتا ہے یہ چاند محرم کا
کاٹا ہے گلا لوگو سہ روز کے پیاسے کا
پامال ہوا لاشہ احمد کے نواسے کا
ہر اک کو بتاتا ہے یہ چاند محرم کا
تصویر دکھاتا ہے احمد کی جوانی کی
ہر شخص کو دنیا میں کربل کی کہانی کی
تفسیر بتاتا ہے یہ چاند محرم کا
کربل کی زیارت کو جو آنکھ ترستی تھی
شبیر تیرے غم میں جو آنکھ برستی تھی
اس آنکھ کو بھاتا ہے یہ چاند محرم کا
عمران کو شبر کو خاتون قیامت کو
حیدر کی قسم مظہر سرکار رسالت کو
تربت میں رلاتا ہے یہ چاند محرم کا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.