Nok e Sina Pe Kehta Tha Yeh Sar Hussain Ka
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Hussain (a.s) recited by Hasan Sadiq
نوک سناں پہ کہتا تھا یہ سر حسین کا
گھر گھر میں ہوگا دیکھنا ماتم حسین کا
کیا کر سکا لعین تیرا خنجر حسین کا
آنکھوں کا نور قلب کی طاقت چلی گئی
گھوڑے سے جب گرا علی اکبر حسین کا
زہرا نے اپنے ہاتھ رکھے تیغ کے تلے
سر کاٹنے لگا جو ستمگر حسین کا
یہ امتحان صبر تھا ورنہ اے شامیو
بھاری تھا پوری فوج پہ اصغر حسین کا
کچھ بوڑھے کچھ جوان اور ایک شیر خوار
لاکھوں کے سامنے تھا یہ لشکر حسین کا
ریحان مجھ کو دیکھ کر جنت پکار اٹھی
آنے دو آ رہا ہے یہ نوکر حسین کا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.