Shabbir Agar Sar Na Katatay To Yeh Islam Na Hota
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Hussain (a.s) recited by Ravi Road Party
شبیر اگر سر نا کٹاتے تو یہ اسلام نہ ہوتا
ماتم سے نہ منہ پھیرو ارے او نمازیو شبیر جو سجدہ نہ بچاتے تو یہ اسلام نہ ہوتا
سجدے میں پڑے ایسے کہ پھر سر نہ اٹھایا
نیزے پہ چڑھ کے شاہ نے قرآن سنایا
اکبر نے دی اذان جو صبح عاشور کو شکل نبی اذاں نہ سناتے تو یہ اسلام نہ ہوتا
زینب نے خود اجڑ کے دیں کو بچا لیا
چادر لٹی تو خاک کا برقع بنا لیا
زخموں سے چور لے کے اسیروں کا قافلہ سجاد اگر شام نہ جاتے تو یہ اسلام نہ ہوتا
سجاد یہ کہتے تھے تم مجھ کو سزا دو
یہ زہرا کی ہے لاڈلی زینب کو ردا دو
بازاروں میں درباروں میں ناموس محمد صدمے اگر نہ جاں پہ اٹھاتے تو یہ اسلام نہ ہوتا
ماتم گناہ ہے ملا فتوے لگا گیا
اور ماتمی حسین کے پرسوں میں آ گیا
مومن تو جنتی ہے یہ زہرا کا فیصلہ سادات اگر خود کو بچاتے تو یہ اسلام نہ ہو
اختر کا لکھا نوحہ پڑھتا ہے زمانہ
الفاظ اسے دیتا ہے پنجتن کا گھرانہ
حیدر کی بیٹیوں کے ملک پرسہ دار ہیں نوری صف ماتم نہ بچھاتے تو یہ اسلام نہ ہوتا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.