Abbas ke parcham ko hawa choom rahi hai
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Abbas (a.s) recited by Hasan Sadiq
عباس کے پرچم کو ہوا چوم رہی ہے
لگتا ہے کے زہرا کی دعا چوم رہی ہے
آ دیکھ سکینہ تیرے عباس کا لاشہ
دریا کے کنارے پہ قضا چوم رہی ہے
یوں بھیگتی جاتی ہے فضا چھو کے علم کو
جیسے کے یہ زینب کی ردا چوم رہی ہے
سر اپنا پٹکتا ہے کناروں پہ یہ پانی
جا عرش کو ماتم کی صدا چوم رہی ہے
بہتا ہوا پانی ہے کہ عباس کے آنسو
مشکیزے کو امت کی جفا چوم رہی ہے
سر چوم کے غازی کا کہا ابن علی نے
عباس قدم تیرے وفا چوم رہی ہے
جواد یہ نوحہ ہے شہنشاہ وفا کا
ہر لفظ کو اشکوں کی گھٹا چوم رہی ہے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.