Zainab Ne Jis Ko Pala Noori Hijab Mein
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Ali Akbar (a.s) recited by Hasan Sadiq
زینب نے جس کو پالا نوری حجاب میں
وہ قتل ہو گیا ہے عہد شباب میں
اکبر کی لاش دیکھی تو شبیر نے کہا
صغری کو کیا لکھوں گا خط کے جواب میں
خیمے سے نکلے اکبر تو سب کو گماں ہوا
سرور ہوں جیسے بیٹھے زین عقاب میں
اس کو بھی ظالموں نے ہے نیزے پہ چڑھایا
جی بھر کے جو نہ کھیلا گود رباب میں
ماتم کا مسئلہ ہے یہ ہم سے نہ پوچھئے
سب کچھ لکھا ہوا ہے ام الکتاب میں
ٹپکا لہو جو بن میں شبیر کا امیر
ابھرا وہ آج بن کر شکل گلاب میں
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.