Tujh Se Faryad Hai Nasl e Baidar Ki
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Mehdi (a.s) recited by Shahid Ali Shahid
تجھ سے فریاد ہے نسل بیدار کی
ظلمتوں کے اندھیروں سے بیزار کی
جیسے کوفے میں میثم سے خوددار کی
اپنے رہبر سے قوم وفادار کی
ہم ہیں حاضر کہاں ہیں وہ تیغ و سناں
میرے مولا میں تیرا وفادار ہوں
تیرا بازو بھی ہوں تیری تلوار ہوں
قد میں چھوٹا ہوں پر میں بھی سردار ہوں
مثل قاسم میں مرنے کو تیار ہوں
آزما لیجئے مجھ کو اے مہرباں
میں نے مانا کہ غفلت میں انسان ہے
پر ہتھیلی پہ میرے مری جان ہے
تیرے دم سے بہاریں ہیں باران ہے
بن ترے ساری دنیا بھی زندان ہے
تجھ پہ قربان ہوں میرے دونوں جہاں
میری نظروں میں ہے دشت کرب و بلا
میں ہوں وارث بہتر کے کردار کا
میں بھی عارف حسینی بنوں گا ترا
خوں میں ڈوبا ہوا ہوگا لاشہ مرا
دیجئے مجھ کو مقتل میں حکم اذاں
ظلم کب تک یہ دنیا سہے جائے گی
آپ کے بن یہ بگڑی نہ بن پائے گی
آپ آئیں گے تو روشنی آئے گی
نہ سکینہ اندھیروں میں گھبرائے گی
آپ ہیں جس یتیمہ پہ گریہ کناں
ہم ہیں مامور باطل کے انکار پر
خوں ہمارا ہے ظالم کی تلوار پر
سوز شاہد میں حیدر کے اشعار پر
ہے کبھی جو مساجد میں دیوار پر
زیر خنجر کہے گی یہ اپنی زباں
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.