Nazim e Kainat Ae Maula Sahib e Iqtidar Ya Mehdi
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Mehdi (a.s) recited by Syed Wajih Hasan Zaidi
ناظم کائنات اے مولا صاحب اقتدار یا مہدی
ہم تو کیا ہیں کہ خود خدا کو بھی ہے ترا انتظار یا مہدی
ہے جلال خدا جلال ترا، ہے جمال نبی جمال ترا
ہیبت مرتضی بھی ہے تجھ میں شاہ دلدل سوار یا مہدی
واسطہ سیدہ کا کر دے کرم تو یداللہ ہے خدا کی قسم
تیری قوت خدا کی قوت ہے صاحب ذوالفقار یا مہدی
تو ہی قبلہ ہے تو ہی کعبہ ہے بخدا تو حقیقی جمعہ ہے
سب عبادات کی صدائیں ہیں ہے ہمارا قرار یا مہدی
کربلا سے صدائیں آتی ہیں حال کیا ہو گیا مدینے کا
اب بھی بے سایہ قبر زہرا ہے کب بنے گا مزار یا مہدی
تو دکھا ہم کو چہرہء خالق کر دے پرچار پھر فضائل کا
دیتا ہے منبر سلونی صدا کر مقصر پہ وار یا مہدی
ہم کو جلدی نہیں ہے اے مولا تو نہیں آ رہا ہے مرضی تری
ہاں مگر تیری راہ تکتی ہیں آنکھیں ہیں اشکبار یا مہدی
منتظر ہے ترا گھرانہ بھی ظلم کا انتقام لینے آ
ہے زمانہ بہت خراب مگر ہے ترا اعتبار یا مہدی
غم ہے کس بات کا تجھے یہ بتا ہے مددگار جب ترا مولا
حل تری ساری مشکلیں ہوں گی تو بھی دل سے پکار یا مہدی
تو ہے حاکم تو ہے امام زماں تیرے قبضے میں ہے یہ سارا جہاں
عرش کو فرش کر دے فرش کو عرش ہے تجھے اختیار یا مہدی
ہوں براہیم، عیسی اور موسی یا ہوں وہ جبرئیل و میکائیل
ماتمی سب عماد نقوی بھی کرتے ہیں تجھ سے پیار یا مہدی
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.