Aseer Ho Ke Nabi Zadi, Be Rida Aayi
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Zainab (s.a)
اسیر ہو کے نبی زادی، بے ردا آئی
دیار غیر میں امت کو، نہ حیا آئی
سناں کی نوک پہ خوں رویا، تھا خلیل اللہ
نظر لعین کے ہاتھوں میں، جب ردا آئی
یوں سر برہنہ بیبیوں کو، دیکھنے کے لیے
بازار شام لعینوں کی، ہر نگاہ آئی
جو اپنے بابا سے کرتی رہی، تھی شرم و حیا
وہ ساتھ کیسے لعینوں کے، باخدا آئی
وہ جس کو بابا کے سینے پہ، تھا سکوں ملتا
قفس کی ریت پہ اس بچی، کو قضا آئی
بقائے دین خدا حیدر، علی کے لہجے میں
سنانے خطبے سر عریاں، عالیہ آئی
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.