Shehar Shireen Lage Hum Ko Be Had Tera
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Raza (a.s)
شہر شیریں لگے ہم کو بے حد تیرا
کیا شہد سے ہے ماخوذ مشہد تیرا
ہے طبیعت کو تیرا تبرک پسند
آنکھ روضہ ہی مانگے ہے سرمد تیرا
عالم آل احمد کہے تجھ کو آل
امتیازی ہے رتبہ امجد تیرا
مجھ کو توحید آئی نظر کو بہ کو
میں نے حل کر کے دیکھا ہے ابجد تیرا
کل نظام خدائی کا مالک خدا
وہ محمد کا اور ہے محمد تیرا
کیا شفاعت کی نعمت ہے ممکن رضا؟
جانتے ہیں کہ یس ہے جد تیرا
ہم نے دیکھا ہے غم سے وہ آزاد ہے
جو دل و جان سے ہے مقید تیرا
میں نے دیکھا نہیں اتنی تاثیر ہے
شعر کیا ہوں گے دیکھوں جو مرقد تیرا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.