Alwida ya hussain
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Ashoor recited by Irfan Hussain
شاہ مشرقین فاطمہ کے چین
یا مولا حسین الوداع
الوداع یا حسین الوداع یا حسین
روکے زینب یہ کرتی تھی بین الوداع
الوداع یا حسین۔۔۔
آج اکبر کی میت پہ میں رو چکی
ہاتھ افسوس عباس کے کھو چکی
کسکو کسکو کہوں میں کسے کھو چکی
بھای اب ظلم کی انتہا ہو چکی
الوداع یا حسین۔۔۔
بھای کیا کہہ کے بیوؤں کو سمجھاؤں گی
سر کھلے کیسے دربار میں جاؤں گی
کیسے بالی سکینہ کو بہلاؤں گی
میرے مانجاے تم کو کہاں پاؤں گی
الوداع یا حسین۔۔۔
بھای تم ٹھوکریں رن میں کھاتے رہے
لاش میداں سے خیمے میں لاتے رہے
ہر طرح دین حق کو بچاتے رہے
اپنی منزل کے نزدیک آتے رہے
الوداع یا حسین۔۔۔
اب وہ بے شیر کی بے زبانی کہاں
اکبر نوجواں کی جوانی کہاں
اب وہ عباس کی پاسبانی کہاں
العطش کی صدایں ہے پانی کہاں
الوداع یا حسین۔۔۔
آؤ تم کو گلے سے لگاے بہن
آؤ بھیا کے قربان جاے بہن
کون باقی ہے کس کو بلاے بہن
آؤ گھوڑے پہ خود ہی بٹھاے بہن
الوداع یا حسین۔۔۔
رن سے ھل من کی ناگاہ آی صدا
چور زخموں سے ہے اب بدن شاہ کا
اے معزم ہوی ظلم کی امتحاں
کٹ گیا شاہ بے کس کا سوکھا گلا
الوداع یا حسین۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.