Rukh Murtaza Dekh Kar
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Ali Adil
جی رہے ہیں رخ مرتضی دیکھ کر
رخ بدلتے نہیں ہم ہوا دیکھ کر
آئے معراج سے لوٹ کر مصطفی
اک نشانی میں دست خدا دیکھ کر
عرش کی کیا فضا ہے سمجھتے ہیں وہ
آئے ہیں جو نجف کی فضا دیکھ کر
جانے وہ کون سی منزل نور تھی
کی عبادت علی نے خدا دیکھ کر
ہے عبادت رخ مرتضی دیکھنا
مسکرائے علی آئینہ دیکھ کر
کیوں نہ سجدے کروں یاعلی آپ سے
عشق کعبے کی دیوار کا دیکھ کر
جان لیتی ہے دنیا کہ ہم کون ہیں
جانمازوں پہ خاک شفا دیکھ کر
ذکر صلی علی کر رہا ہے خدا
آسماں سے در فاطمہ دیکھ کر
یوں زیارت ہو اکبر کہ دنیا کہے
آپ آئیں ہیں کیا کربلا دیکھ کر
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.