Karbala Ka Aaya Manzar Fatima Ke Samne
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Fatema (s.a) recited by Syed Muhammad Shah
کربلا کا آیا منظر فاطمہ کے سامنے
فاطمہ کا جب جلا گھر فاطمہ کے سامنے
چومی گردن مل کے ماں اور باپ نے شبیر کی
زہرا نے چومی کلائی زینب دلگیر کی
چومی جب حیدر نے چادر فاطمہ کے سامنے
ہے رلایا فاطمہ کو بھول کر شان علی
پکڑا ہے نا پاک ہاتھوں نے گریبان علی
کی گئی توہین حیدر فاطمہ کے سامنے
یوں سکینہ پر ستم ڈھائیں گئے تب آیا نظر
زہرا نے کھایا طمانچہ تو گرا تھا ٹوٹ کر
گوشوارہ جب زمیں پر فاطمہ کے سامنے
ہوں گی شبر کے جگر اور قاسم دلگیر کے
جس طرح امت کے ہاتھوں بابا کی تحریر کے
ہو گئے ٹکڑے بہتر فاطمہ کے سامنے
کس کو سینے سے لگاؤں رو کے لیلی نے کہا
سامنے زینب کے ہے شبیر کا لاشہ پڑا
اور ہے بن میں لاش اکبر فاطمہ کے سامنے
گردن شبیر پر زہرا نے گردن جب رکھی
کربلا میں ہائے محسن کہہ کے زہرا رو پڑی
جب چلا بیٹے پہ خنجر فاطمہ کے سامنے
دیں کی خاطر سہ گئی زینب کو جب آیا نظر
ماں کا جانے حال کیا ہوتا اسد آتا اگر
نیزے پہ شبیر کا سر فاطمہ کے سامنے
ہاتھ پہلو پر رکھے میں ساتھ تیرے جاؤں گی
شام میں لوگوں سے زینب میں بھی پتھر کھاؤں گی
جب تمہیں ماریں گے پتھر فاطمہ کے سامنے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.