Takleef mit gayi magar ehsaas reh gaya
Noha Lyrics & Urdu Writeup
تکلیف مٹ گئی مگر احساس رہ گیا
خوش ہوں کہ کچھ نہ کچھ تو میرے پاس رہ گیا
پل بھر میں اس کی شکل نہ آئی اگر نظر
یک دم الجھ کے رشتہ انفاس رہ گیا
فوٹو میں دل کی چوٹ نہ تبدیل ہو سکی
نقلیں اتار اتار عکاس رہ گیا
وہ جھوٹے موتیوں کی چمک پر پھسل گئی
میں ہاتھ میں لیے ہوئے الماس رہ گیا
اک ہم سفر کو کھو کے یہ حالت ہوئی عدم
جنگل میں جس طرح کوئی بے آس رہ گیا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.