Saj Gaya Minbar Paalan Ghadeer Khum Mein
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Ghadeer recited by Wajeeh Hasan Zaidi
سج گیا منبر پالان غدیر خم میں
ہو گا من کنت کا اعلان غدیر خم میں
مرتبہ کیا ہے علی ابن ابی طالب کا
جان جائیں گے یہ انجان غدیر خم میں
عرش علا کے صحابی بھی کریں گے شرکت
اجتماع ہے بڑا ذیشان غدیر خم میں
کچھ تو خوش ہوں گے بہت سن کے مثالی خطبہ
اور کچھ ہوں گے پریشان غدیر خم میں
دیں کی تکمیل ہو عنوان وحی ہے یا نبی
رب کا جاری کریں فرمان غدیر خم میں
شر پسندوں سے تحفظ کے لیے پہرے پر
ہوں گے میثم سے نگہبان غدیر خم میں
یاعلی آپ کی عظمت کے تصدق یاسر
ہے نبی تیرے ثنا خوان غدیر خم میں
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.