Maula Waris Hai
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Wajih Hasan Zaidi
ڈرنا ہے بیکار نعرہ علی کا مار ہو گا بیڑا پار مولا وارث ہے
قاتل بولا عشق یہ تیرا کیسا ہے
ظلم سے ڈرتا ہے نہ موت سے ڈرتا ہے
دار پہ بھی تو حیدر حیدر کرتا ہے
سولی چڑھ کر اک بار بولے میثم تمار
ہے مجھ کو علی سے پیار مولا وارث ہے
بولا دشمن حیدر کے دیوانے سے
فائدہ کیا مٹی کی خلد بنانے سے
ہنس کے کہا بہلول نے اس انجانے سے
ہے بغض علی میں جھول ہے عشق علی انمول
پھر کیوں نہ کہے بہلول مولا وارث ہے
بولا ماتمدار سے منکر ماتم کا
فائدہ کیا اس نوحے کا اس گریئے کا
اس میں لگا رہتا ہے جان کا بھی خطرہ
بولا یہ ماتمدار تو کاٹ زباں سو بار
میں بولوں گا ہر بار مولا وارث ہے
شہ کے جلوسوں پر حملے کرنے والے
سن لے یہ ماتمدار نہیں ڈرنے والے
موت سے بھی یہ جسم نہیں مرنے والے
ہے چاروں طرف یہ شور طوفان ہو ہر اک اور
آندھی کا ہو جتنا زور مولا وارث ہے
کتنے ماتمدار یہ ظالم ماریں گے
عشق علی میں لاکھوں جانیں واریں گے
ہاریں گے ہاریں گے دشمن ہاریں گے
الفت کی یہی ہے ریت کبھی مرتی نہیں ہے پریت
ہے عشق علی میں جیت مولا وارث ہے
الفت آل سے سرشار ہے ہمارا دل
مرضیء مولا ہی تو ہے اپنی منزل
آ نہیں سکتی ہم پہ کبھی کوئی مشکل
ہے سر پہ سخی عباس ٹوٹے گی نہ اپنی آس
ہے ہم کو یہی وشواس مولا وارث ہے
ہے یہ وجیہہ اور ظل رضا کے دل کی صدا
چاہے مخالف ہو جائے ساری دنیا
جیتا رہے طبقہ یہ ماتمداروں کا
ہے عزم تلاطم خیز ہے جوش سے دھڑکن تیز
اور پیار سے دل لبریز مولا وارث ہے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.