Main Ghareeb ul Ghuraba Hoon Main Mueen uz Zuafa Hoon
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Raza (a.s) recited by Wajhi Hasan Zaidi
مجھ کو خلاق دو عالم نے بنایا ہے امام
اپنے دادا کے مشابہ ہوں علی ہے میرا نام
میرے لہجے میں ہے اس درجہ صداقت کا نظام
لفظ کہتے ہیں کہ قرآن ہے مصروف کلام
مرضیء رب کا خلاصہ ہوں رضا کہتے ہیں
اور عزادار غریب الغربا کہتے ہیں
میری رگ رگ میں رواں ہے ابوطالب کا لہو
نازش عدل ہوں میں خود یہ قسم کھائیں عدو
اس نوعیت کا ہے کچھ میرا سراپا میری خو
مجھ سے مس ہو تو طہارت کا بھی ہو جائے وضو
حضرت موسیء کاظم کا میں شہزادہ ہوں
شہر امداد کا میں آٹھواں دروازہ ہوں
جس کے چہرے کی زیارت ہے عبادت میں ہوں
اہل ایماں کے لیے راہ ہدایت میں ہوں
دیکھ لو نہج البلاغہ کی بلاغت میں ہوں
رب نے تصدیق کری جس کی وہ آیت میں ہوں
قول مولائے سلیمان گواہی دے گا
میرے رتبات کی قرآن گواہی دے گا
معجزہ کیا ہے میری فکر کی ہے رد و بدل
جسے کہتے ہو شریعت ہے میرا طرز عمل
میرے قبضے میں ہیں صدیاں میرے قبضے میں ہیں پل
کون ایسا ہے کے جس کی نہ کریں مشکلیں حل
ناز کرتا ہے جس پہ وہ شہکار ہوں میں
اپنے دادا کی طرح گل کا مددگار ہوں میں
نقطہء با بھی ہوں کوثر بھی ہوں والناس بھی ہوں
عکس جعفر بھی ہوں حیدر بھی ہوں عباس بھی ہوں
بے سہاروں کی میں امید بھی ہوں آس بھی ہوں
جس سے ہر قلب کو ڈھارس ہے وہ احساس بھی ہوں
موت خود دینے تحفظ اسے پہرہ باندھے
ہاتھ پر جو بھی میرے نام کا سکہ باندھے
زور آور یہاں لوگوں کی کمائی کب ہے
میرے در تک کسی منکر کی رسائی کب ہے
بادشاہوں کو بھی حاصل یہ بڑائی کب ہے
ایسے ویسوں کو یہاں ملتی گدائی کب ہے
صاحب عزت و اکرام بنا دیتا ہوں
جس سے خوش ہوتا ہوں خدام بنا دیتا ہوں
جب عزادار پہنچتے ہیں میرے روضے پر
لوگ ہی لوگ نظر آتے ہیں تا حد نظر
میرے روضے میں کچھ اس طرز کی آسائش ہے
خوب دیتی ہیں دعا ان کو ہماری خواہر
اور یاسر یہی چلتی ہے زمانے میں خبر
ساری دنیا بھی سما جائے تو گنجائش ہے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.