Rutba azeem paya hai Umm-ul-Baneen ne
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup recited by Wajeeh Hasan Zaidi
رتبہ عظیم پایا ہے ام البنین نے
حیدر کا گھر بسایا ہے ام البنین نے
زہرا کے لاڈلے جو ملے منہ دکھائی میں
سجدے میں سر جھکایا ہے ام البنین نے
مولا علی کے گھر کو لگائے ہیں چار چاند
دنیا کو جگمگایا ہے ام البنین نے
یہ بی بی فاطمہ کی دعا کا اثر ہے جو
غازی سا شیر پایا ہے ام البنین نے
آقا کہیں نہ کیوں بھلا غازی حسین کو
ان کو ادب سکھایا ہے ام البنین نے
ام البنین کے ہاتھوں میں غازی کا ہاتھ ہے
اصلی علم اٹھایا ہے ام البنین نے
ماتم کسی بھی حال میں شہ کا نہ چھوڑنا
ثقلین یہ بتایا ہے ام البنین نے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.