Allah ho akbar
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Ashoor recited by Nadeem Sarwar
روز عاشور ہے ذوالجناح پر سوار
غم کا سینے پہ بار
کون مقتل میں آتا ہے پروردگار
دل میں بھای کا بیٹوں کا اپنوں کا غم
سہ رہا ہے مسلسل ستم پر ستم
خوں میں ڈوبا لباسِ غریبی لیےء
رن میں دیکھو حسین آ رہا ہے
خشک ہونٹوں سے سوکھی زباں سے
جو صدا پہ صدا دے رہا ہے
شامیوں شامیوں
شامیوں آؤ مقتل میں آؤ
ایک پیاسے کی جنگ دیکھو ایک پیاسے کی جنگ
اللہ اکبر اللہ اکبر
نام میرے خدا کا رہے گا
کلمۂ لا الٰہ رہے گا
دین قرآن کعبہ رہے گا
میرا اسلام زندہ رہے گا
تیغ میری قضا میں ڈھلی ہے
میرے بازو میں زور علی ہے
شامیوں شامیوں۔۔۔
کربلا حق کی طاقت رہے گی
یہ لہو کی تمازت رہے گی
میری دھرتی کی عزت رہے گی
میرے پرچم کی حرمت رہے گی
ختم ہو جائیگی ہر غلامی
مجھکو تاریخ دے گی سلامی
شامیوں شامیوں۔۔۔
تم ہو سیراب اور میں ہوں پیاسا
تم ہزاروں ہو اور میں ہوں تنہا
مر گیا ہے جواں بھای میرا
لے گیا نور آنکھوں کا بیٹا
جنگ کا نام اب تم نہ لو گے
کیا علی آ گےء یہ کہو گے
شامیوں شامیوں۔۔۔
خون کیوں آدمی کا بہاییں
امن کے پھول ہر جا کھلاییں
ساری انسانیت کو جگاییں
ظلم سے ہاں مگر ہاتھ اٹھائیں
تم نے مجبور مجھکو کیا ہے
اب میری تیغ و امر خدا ہے
شامیوں شامیوں۔۔۔
وہ جو لاشوں پہ لاشے اٹھاے
ایک خطرہ جو پانی نہ پاے
جس کا گھوڑا بھی تھک کر کھڑا ہے
جنگ اس کی ہزاروں سے ہاے
پھر بھی جن و ملک جنگ دیکھیں
عرش والے میری جنگ دیکھیں
شامیوں شامیوں۔۔۔
میرے بابا علی آ چکے ہیں
میرے بھیا حسن آ چکے ہیں
داد عباس بھی دے رہے ہیں
مجھکو اکبر میرے دیکھتے ہیں
در خیمہ پہ بہنا کھڑی ہے
اماں زہرا دعا دے رہی ہے
شامیوں شامیوں۔۔۔
جب کیا پڑھ کے تکبیر حملہ
شور اٹھنے لگا الاماں کا
شعلہء ذوالفقار ایسا چمکا
پاؤں تک خوں میں تھا ڈوبا گھوڑا
رن میں اٹھنے لگی خوں کی موجیں
جا کے کوفے سے ٹکڑای فوجیں
شامیوں شامیوں۔۔۔
جب یہ دیکھا فلک سے یہ منظر
بولا جبریل سے رب اکبر
کہہ دو شبیر سے اب یہ جا کر
امتحاں ختم ہے ابنِ حیدر
مطمئن نفس والے پلٹ آ
رب تیرا تجھ سے راضی ہوا
تیرا ذاکر ہے تیرا خدا
اے حسین ارجعی ارجعی مرحبا
شور ریحان و سرور اٹھا
عصرِ عاشور کا وقت تھا
آ رہی ہے تھی اذاں کی صدا
شہ نے سجدے میں سر رکھ دیا
یا حسین یا حسین یا حسین یا حسین
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.