Ana Abbas Alamdar
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Abbas (a.s) recited by Wajeeh Hasan Zaidi
اذن لے کر چلا نہر کو باوفا
غیض میں آ کے یہ دشمنوں سے کہا
عباس عباس عباس آ رہے ہیں
سن لے اے فوج ستم دار آنا عباس علمدار
مجھ کو بابا نے سکھائی ہے میرے تیغ زنی
میں بھی ہوں مثل علی تیغ چلانے میں دھنی
باپ کی طرح ہوں کرار آنا عباس علمدار
چھوٹی سی مشک میں دریا کو سما سکتا ہوں
تیغ کی گرمی سے لشکر کو جلا سکتا ہوں
غیض میں ہے میری تلوار آنا عباس علمدار
میری تلوار کی گرمی سے پگھل جاؤ گے
سر پٹخ کر ابھی میداں سے نکل جاؤ گے
گر کروں میں ابھی یلغار آنا عباس علمدار
حکم ہے مجھ کو فقط پیاسوں کی سقائی کا
ایک اشارہ جو ملے مجھ کو میرے بھائی کا
کر دوں نو لاکھ کو فی النار آنا عباس علمدار
ہاں میں اس مشک میں لے جاؤں گا بھر کر دریا
آ کے اب راستہ میرا جو کوئی روکے گا
ہو گا وہ موت سے دو چار آنا عباس علمدار
اتنی رفتار سے دشمن کو قضا دوں گا میں
ملک الموت کی بھی سانس چڑھا دوں گا میں
میں ہوں جراروں کا جرار آنا عباس علمدار
اے وجیہہ، ظل رضا نے یہ رجز خوب لکھا
سن کے قرطاس کے ماتھے پہ پسینہ آیا
سخی عباس کی تکرار آنا عباس علمدار
میرا انداز وغا سارا عرب جانے ہے
دیکھ لوں غیض سے جس کو وہ غضب جانے ہے
جینا کر دیتا ہوں دشوار آنا عباس علمدار
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.