Sher e Khuda Ka Sher
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Abbas (a.s) recited by Wajih Hasan Zaidi
شیر خدا کے شیر کا عباس نام ہے
اور مصطفی کے شیر کا عباس نام ہے
شاہ ہدی کے شیر کا عباس نام ہے
ہاں فاطمہ کے شیر کا عباس نام ہے
دنیا میں جتنے لوگ ہیں سب ان سے زیر ہیں
بنت اسد کے گھر میں تو سارے ہی شیر ہیں
بیت علی میں آئے جو غازی با زیب و زین
خوش ہو کے آئے گھر میں شہنشاہ مشرقین
آغوش شہ میں آئے تو غازی نے کھولے نین
بھائی کے ہاتھ دیکھ کے کہنے لگے حسین
طاقت بھی شیر کی ہے شکنجہ بھی شیر کا
بازو بھی شیر کے ہیں تو پنجہ بھی شیر کا
عباس یوں تھے نور کے گھیروں کے درمیاں
اک چاند جیسے ابھرے سویروں کے درمیاں
جیسے کوئی دلیر دلیروں کے درمیاں
عباس تو پلے بھی تھے شیروں کے درمیاں
باہر وہ گھر سے آتے تھے کچھ اس وقار سے
لگتا تھا شیر نکلا ہے اپنی کچھار سے
شعروں میں ہو رہی ہے تشہیر شیر کی
لہجے میں نظم کے ہے یہ تقریر شیر کی
آواز ہے وجیہہ کی تحریر شیر کی
ثقلین نے دکھائی ہے تصویر شیر کی
با رعب و با وقار و جری و دلیر ہے
ثقلین میرے شعروں کا ہر لفظ شیر ہے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.